Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29دسمبر1997
26دسمبر کی شام کو میں راجدھانی ایکسپریس سے بوکارو (بہار) گیا اور آج وہاں سے واپس آیا اس سفر کے دوران کثیر تعداد میں مسلمانوں سے ملاقات ہوئی ایک شدید احساس مجھے یہ ہوا کہ موجودہ زمانہ میں مسلم رہنماؤں نے بے شمار تحریکیں اٹھائیں مگر شاید انہوں نےکوئی ایک تحریک بھی ایسی نہ تھی جو لگوں کو شعور حیات دینے والی ہو تقریباً تمام تحریکیں ہوائی باتیں کرتی رہیں، زندگی کے حقیقی مسائل کو انہوں نے اپنا موضوع نہیں بنایا۔