Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19مئی1997
حضرت ابوہریرۃ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ اے خدا کے رسول مجھے کوئی ایسی بات بتائیے جو میرے لیے نفع بخش ہو۔ آپ نے فرمایا کہ مسلمانوں کے راستہ سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹادو۔(عن الجابرزۃ قال قلت یا نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علمی شیئا انتفع بہ قال اعزل الاذیٰ عن طریق المسلمین) صحیح مسلم کتاب البروالصلہ والادب۔
اس حدیث کو اور اس طرح کی دوسری حدیثوں کو سمجھنے کے لیے ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ ہر کلام میں الفاظ اضافی ہوتے ہیں اور حقیقی چیز صرف وہ ہوتی ہے جو اس کے معاسی میں ہے۔ چنانچہ اس حدیث میں بظاہر اگرچہ طریق المسلمین کا لفظ ہے مگر حضیہ اس سے مراد طریق الناس ہے اس نکتہ کو جانے بغیر کوئی آدمی احادیث کو سمجھ نہیں سکتا۔