Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2اکتوبر1997
ایک بار مدرٹریسا امریکہ میں مدعو کی گئیں وہ ایک بڑے جلسہ میں شریک ہوئیں جس میں صدر امریکہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مدرٹریسا سے کچھ بولنے کی فرمائش کی گئی اپنی بات شروع کرتے وئے انہوں نے پہلا جملہ یہ کہا: میں امیر بھارت سے غریب امریکہ میں آئی ہوں۔
ان کا مطلب یہ تھا کہ امریکہ اگرچہ مادی اعتبار سے امیر ہے مگر روحانی اعتبار سے وہ مفلس ہے، جب کہ بھارت مادی اعتبار سے پیچھے ہونےکے باوجود روحانی اعتبار سے امریکہ سے آگے ہے۔
مدرٹریسا البانیہ میں پیدا ہوئیں۔ نوجوانی کی عمر میں انہوں نے انڈیا کی شہریت اختیار کرلی۔ اس کے بعد انہوں نے سچ مچ انڈیا کو اپنا وطن بنالیا۔ مذکورہ جملہ احساس وطنیت کے تحت نکلا ہوا جملہ ہے بہت سے لوگ جو انڈیا ہی میں پیدا ہوئے۔ اس کے باوجود وہ مذکورہ قسم کے احساس وطنیت سے محروم ہیں۔