Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21اگست 1997
اسلام میں مایوسی کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ اس کا ایک پہلو بلا شبہ وہ ہے جو دعوت سے تعلق رکھتا ہے۔ کسی چیز کو حرام قرار دینا اسی وقت درست ہوسکتا ہے جب کہ اس کے بغیر بھی یہ مستقبل کی تعمیر ممکن ہو۔ دعوت اسی چیز کو ثابت کررہی ہے۔ اھل اسلام کے پاس جب تک بے آمیز حق ہے اور وہ اس کی دعوت کو لے کر اٹھنے کے لیے تیار ہیں تو ان کے لیے مایوسی کا کوئی سوال نہیں۔ حقیقت یہ ہے دعوت اھل اسلام کی تمام ضرورتوں کی تکمیل کی ضامن ہے۔ خواہ ان ضرورتوں کا تعلق دنیا سے ہو یا آخرت سے۔