Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15ستمبر1997
ہندومفکرین پُرجوش طور پر یہ کہتے ہیں کہ تمام مذاہب سچے ہیں، ہم صرف اپنے مذہب کو نہیں مانتے بلکہ دوسرے تمام مذاہب کو بھی مانتے ہیں۔ ان کے نزدیک یہ عقیدہ ہندو مذہب کی سب سے بڑی خوبی ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ اس قسم کا عقیدہ خودمذہبی صداقت کی نفی ہے۔ مذہب کا سرچشمہ یقین ہے۔ مذہب وہی ہے جو آدمی کو یقین و اعتماد عطا کرتا ہوں۔ یقین ایک ناقابل تقسیم چیز ہے۔ آدمی کسی ایک ہی بات کی سچائی پر یقین کرسکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ عقیدہ آدمی کو دو میں سے ایک برائی میں مبتلا کردیتا ہے۔ منافقت یا بے یقینی۔ آدمی اگر اپنے مذہبت کو سمجھے اور اس کے ساتھ کہے کہ دوسرے مذاہب بھی سچے ہیں تویہ ایک منافقانہ بات ہوگئی اور اگر وہ ہر مذہب کو سچا سمجھنے لگے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس کو سرے سے کسی بھی مذہب پر یقین نہیں۔