Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17مئی1997
اس دنیا میں غلط توجیہ کا فتنہ سب سے بڑا فتنہ ہے۔ اس غلط توجہیہ کو قرآن میں تزئین اعمال کہا گیا ہے(فان لہم الشیطان اعمالھم) یہ غلط توجیہہ تاثر تین آدمی کے اندر جھوٹا یقین پیدا کرتا ہے۔ وہ ایک غیر مطلوب عمل کو مطلوب عمل بناکر دکھاتی ہے۔ سب سے بڑا مجاہد وہ ہے جو غلط توجہیہ کے اس پردے کو پھاڑے جو وقار کے سوال کو نظر انداز کرکے کھلے طور پر حق کو اختیار کرلے۔