Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10فروری1997
1947سے پہلے ہندوستان میں جو پالی ٹیکس رائج ہوئی وہ یہ تھی کہ انگریزوں کو برابتاؤ اور پھر نیشنل لیڈر بن جاؤ۔ آزادی کے بعد اس قسم کی قومی لیڈری کے موقع نہیں رہے۔ اب اس نمونہ پر ملک میں جو پالی ٹیکس رائج ہوئی وہ یہ تھی کہ اونچی ذات کو برابتاؤ اور نچلی ذاتوں کے لیڈر بن جاؤ۔ مسلمانوں کو برا بتاؤ اور ہندوؤں میں لیڈر بن جاؤ۔ ہندوؤں کو برا بتاؤ اور مسلمانوں میں لیڈری حاصل کرلو۔
یہ پالی ٹیکس نہ صرف سطحی ہے بلکہ وہ تباہ کن بھی ہے۔ اس پالی ٹیکس نے ہندوستان کی آزادی کو بربادی میں تبدیل کردیا۔