Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24جولائی1997
ایک مسلم نوجوان (حال مقیم ابوالفضل انکلیو) ملاقات کے لیے آئے۔ انہوں نے اپنا نام زبیر عالم بتایا۔ انہوں نے کہا میں نے انجینئرنگ کی ڈگری لی ہے اور جاب کی تلاش میں ہوں مگر ابھی تک کوئی جاب نہیں ملا۔ چہرہ سے اور باتوں سے وہ مجھے بہت پریشان نظر آئے۔ میں نے کہا کہ مومن کا معاملہ احدی الحسنین کا معاملہ ہے۔ اس کے لیے ہر حال میں ایک نیکی مقررہے۔ پھر آپ پریشان کیوں ہیں۔
میں نے کہا کہ حدیث میں آیا ہے کہ افضل العبادۃ انتظار الفرج (کشادی کا انتظار کرنا افضل عبادت ہے)۔ اس کے مطابق آپ اس وقت افضل عبادت کی حالت میں ہیں۔ آپ کو جاب مل جائے تو جاب کا فائدہ اور جب تک جاب نہ ملے عبادت کا فائدہ۔ پھر آپ کو پریشان ہونے کی کیا ضرورت۔