Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21مارچ1997
ایک تعلیم یافتہ مسلمانوں سے میں نے کہا کہ رسول اللہ کی ایک اہم سنت وہ ہے جس کو اسٹیٹس کوازم (Statusquoism)کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹس کوازم تو ایک بے عملی ہے۔ وہ رسول اللہ کی سنت کیسے ہوسکتی ہے۔ میں نے کہا کہ اسٹیٹس کولزم عین عمل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حالت موجودہ سے ٹکراؤ کوAvoidکرتے ہوئے اپنے لیے عمل کا راستہ نکالنا۔ اس کا مطلب ہے حال کو قبول کرتے ہوئے بقیہ کو مستقبل کے خانے میں ڈال دینا۔
Statusquoism in the accept the present and to entrust the rest to future.