Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22فروری1997
بلوچستان سے لے کر ابران کی سرحد تک شدید زلزلہ آیا تھا۔ اس میں ہزاروں مکانات گرگئے اور بہت سی جانیں بلاک ہوگئیں۔زلزلہ کے ایک تبصرہ نگار نے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ اتنے اچانک طور پر آتا ہے کہ اس سے بچنے کی تدبیر کرنا ناممکن ہوتا ہے۔
It comes so suddenly. It leaves no room to escape.
تبصرہ نگار نے مزید کہا کہ سائنس اپنی تمام ترترقیوں کے باوجود ابھی تک ٹھیک ٹھیک پیشین گوئی (Precise forcast)کا طریقہ دریافت نہ کرسکی۔ میں نے سوچا کہ شاید کبھی بھی ایسا نہ ہوسکے تا۔ اس لیے کہ زلزلہ کو خدا نے ہماری زمین میں اس لیے رکھا ہے تاکہ قیامت کی صورت میں آنے والے عظیم ترزلزلہ کا پیشگی تعارف انسان کو دیا جاسکے۔