Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18ستمبر1997
ڈاکٹروں کے یہاں ایک اصطلاح ہے جس کو مانع دوا (Drug Resistance)کہتے ہیں۔ اس سے مراد کسی مریض کی یہ کیفیت ہے کہ کچھ دوائیں اس پراثر نہ کریں۔ کچھ دواؤں کے لیے اس کا جسم غیر ابتر پذیر ہوکر رہ جائے۔ یہی معاملہ نفسیات کا بھی ہے۔ نفسیاتی اعتبار سے آدمی کے اندر بعض اوقات ایسا مزاج بن جاتا ہے کہ کچھ باتوں سے اثر لینے کی قابلیت اس کے اندر باقی نہیں رہتی۔ مثلاً جس کا مزاج کسی کے اندر پیدا ہوجائے تو دوسرے کی خیرخواہی بات وہ قبول نہ کرسکے گا۔ کسی کے اندر کرکامزاج ہو تو تواضع کی بات سے اسے دلچسپی نہ ہوگی۔ کوئی شخص وقار کی نفسیات میں مبتلا ہو تو وہ اپنی غلطی کے اعتراف پر راضی نہیں ہوگا خواہ اس کے سامنے کتنی ہی زیادہ دلیلیں بیان کردی جائیں وغیرہ۔