Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7نومبر1997
مکی دور میں جو لوگ اسلام لائے ان میں آزٓد بھی تھے اور منسلا بھی آزاد عام طور پر مشرکین کی سخت تہذیب سے محفوظ رہے کیونکہ ان کو اپنے قبیلہ کی حمایت حاصل تھی مگر غلاموں کو مشرکین نے اپنے عذاب کا نشانہ بنایا۔ انہیں میں سے ایک عمار بن یاسر تھے ان کو مشرکین نے سخت تکلیف دی تو انہوں نے ان کی مانگ کو پورا کرتے ہوئے کہہ دیا کہ اللہ کے ساتھ تمہارے بت بھی خدائی میں شریک ہیں بعد کو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے اور کہا کہ میں نے تکلیف سے بچنے کے لیے ایسا کہہ دیا حالانکہ میرا دل پوری طرح اس پر مطمئن تھا کہ خدا کے سواء کوئی معبود نہیں۔ رسول اللہ نے فرمایا کہ اگر وہ دوبارہ کہلائیں تو تم بھی دوبارہ کہہ دو(ان مادوافعد) تفسیر ابن کثیر 588/2۔