Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6اگست1997
مکی دور میں رسول اور اصحاب رسول پر صبر کرتے ہوئے صرف دعوت و تبلیغ کا حکم تھا۔ کچھ مسلمانوں نے آپ سے مشرکین کے خلاف اقدام کی اجازت چاہی۔ آپ نے فرمایا کہ اجروافانی کم مسراو باتقال۔ مگر مدینہ کی طرف ہجرت کے بعد یہ آیت اتری اذن للذین یقاتلون با نھم ظلموا (الفتح39)
مکہ میں پیس فل اسٹرگل کا اصول تھا۔ ہجرت کے بعد مدینہ میں اس اصول کو منسوخ یا موقوف کرکے ترامنا پر آرمڈ اسٹرگل کا اصول اختیار کرنا پڑا۔ ٹھیک اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ آرمڈ اسٹرگل کے اصول کو موقوف یا منسوخ کرکے دوبارہ پیس فل اسٹرگل کے طریقہ کو اختیار کرلینا چاہیے۔ کیوں کہ احکام کا تعلق حالات سے ہوتا ہے۔ نسخ کا مطلب حکم کو ختم کرنا نہیں ہے بلکہ حالات کے تقاضے اور حکم کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔ یہ عمل بلا شبہ وقتی ہوتا ہے نہ کہ دائمی۔