Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2جون1997
ایک ہندوستانی خاتون دیویا چوہان کو بیوٹی کنٹسٹ میں مس انڈیا۔ ایشیا پیسیفک1997کا خطاب ملا۔ ان کا ایک انٹرویو ٹائمس آف انڈیا (31مئی1997) میں چھپا ہے۔ چند سوال وجواب یہ تھے:
Q. What has your first lesson in life?
A. The art of adjustment and Pereverance.
Q. Your ultimate fear is.....?
A. Pride which distance one from God.
Q. Intelligence lies in....?
A. Not having knowledge, but the essence of Knowledge.
پوچھا گیا کہ آپ کی زندگی کا پہلا سبق کیا تھا۔ انہوں نے جواب دیا کہ ایڈجسٹمنٹ اور استعدلال۔ پھرپوچھاگیا کہ آپ کا سب سے بڑا خوف کیا ہے۔ جواب دیا کہ غرور جو آدمی کو خدا سے دور کردیتا ہے۔ پھر پوچھا گیا کہ ذھانت کس کو کہتے ہیں۔ جواب دیا کہ صرف علم نہیں علمی بصیرت۔
یہ سب نہایت حکیمانہ باتیں ہیں۔ فیشن ورلڈ کی ایک عورت ایسی حکیمانہ بات کیسے کہہ سکی۔ اس کا راز تعلیم یافتہ سوسائٹی کا فرد ہونا ہے۔ کسی سوسائٹی کی ذہنی سطح اگر بلند ہوجائے تو اس سوسائٹی کے تمام افرادکی سوچ بھی بلند ہوجاتی ہے۔