Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12مئی1997
مولانا اختر احسن اصلاحی (وفات1985)مولانا فراہی کے خاص شاگرد تھے۔ ایک صاحب کے بیان کے مطابق، انہوں نے کہا کہ آزادی میں ان الحسنات یذھبن السیات ہے۔ مگر قرآن میں کہیں یہ نہیں ہے کہ ان السیات یذھبن الحسنات۔ انہوں نے کہا کہ ایمان سب سے بڑا حسنہ ہے۔ اس لیے اگر کسی کے پاس ایمان ہے تو سیات کی کوئی بھی مقدار اس کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔
قرآن میں اگرچہ ان السیات یذھبن الحسنات نہیں ہے مگر قرآن میں ضبط اعمال کی آیتیں ہیں جو اسی کے ہم معنی ہیں۔ دوسری بات یہ کہ ایمان محض تلفظ کلمہ کا نام نہیں۔ بلکہ ایمان اعلیٰ ترین معرفت کا نام ہے۔ جس آدمی کو اعلیٰ سطح پر معرفت خداوندی حاصل ہوجائے اس کے لیے سئیات میں ملوث ہونا ممکن نہیں، الا یہ کہ وہ واقعہ ہوجائے جس کو قرآن میں لمم کہا گیا ہے۔