Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14اگست1997
جمیل اختر صاحب (35سال) سے ملاقات ہوئی۔ ان کے ساتھ کچھ ناخوشگوار واقعات پیش آئے۔ اب انہیں مستقل سردرد رہتا ہے۔ میں نے پوچھا کہ کیا آپ کو ٹنشن رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنشن کسی کو نہیں رہتا۔میں نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ ٹنشن سب کو رہتا ہے۔ مگر ٹنشن اس وقت مسئلہ بنتا ہے جب کہ آپ کے پاس اس کی توجیہ موجود نہ ہو۔ جب آپ اپنے ٹنشن کی معقول توجیہ دریافت کرلی تو ٹنشن اپنے آپ ریلیز ہوجائے گا۔
میں نے کہا ناخوش گوار واقعہ کے بارے میں اگر ہمارا ذہن مطمئن ہوجائے کہ اس کا سبب یہ تھا کہ میں قانون فطرت کی خلاف ورزی کی۔ یا یہ کہ جو چیز زندگی کا چیلنج تھی اس کو میں نے مشکل کے روپ میں دیکھا یا یہ کہ جو چیز مستقبل میں ملنے والی تھی اس کو میں نے حال میں لینا چاہا، وغیرہ۔ اگر آپ اپنے حادثہ کے بارے میں اس قسم کا سبب معلوم کرلیں تو ٹنشن سے اپنے آپ کو بچا لیں گےاور آپ معتدل ہوکر دوبارہ اپنی زندگی کی نئی تنظیم کے قابل ہوجائیں گے۔ ازسرنو آپ زندگی کی جدوجہد میں عزم و ہمت کے ساتھ مصروف ہوجائیں گے۔