Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31مارچ1997
موجودہ زمانہ میں تمام طور پر لوگوں کا یہ نظریہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ کماؤ تاکہ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلائی جاسکے یا ان کو اچھا کاروبار کرایا جاسکے۔ یہ نظریہ مکمل طور پر غلط ہے۔ ایسے لوگ اس حدیث کا مصداق ہیں جس میں آیا ہے کہ: سب سستے زیادہ گھاٹے میں وہ شخص ہے جس نے دوسرے کی دنیا کی خاطر اپنی آخرت کا نقصان کرلیا۔
اس کے مقابلہ میں زیادہ صحیح نظریہ یہ ہے کہ آدمی اپنی زندگی کو دین کی خدمت میں لگائے اور اولاد کے اندر یہ ذہن پیدا کرے کہ وہ محنت کرکے اعلیٰ تعلیم حاصل کرے یا محنت کے ذریعہ اپنا کاروبار قائم کرے۔