Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5دسمبر1997
انورالندی سعودی عرب کے مشہور مفکر سمجھے جاتے ہیں ان کا ایک انٹرویو ایک عربی میگزین میں دیکھا اس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہود کےساتھ ہمارا معرکہ ہی ہمارے تمام معرکوں کی اساس ہے (معر کتنا مع الیہود ھی اساس کل المعارک) انہوں نے مزید کہا کہ اس معرکہ نے وہ زیادہ پڑھا ہوا کہ پیدا کیا ہے جو مسلم دنیا اور مغربی استعمار کے درمیان جاری ہے (للمعرکۃ الکبری بین الاستعمار والعالم الاسلامی)
موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کے ساتھ جو سیاسی حادثے پیش آئے وہی ان کی فکری اساس بن گئے ان کی سوچ تمام تر انہیں حادثات کے زیراثر بنی اس قسم کی تفکیر سرسانزدیک تفکیر نہیں ہے۔ وہ صرف ایک فکری ردعمل ہے اور رد عمل کے نفسیات کے تحت ابھرنے والا فکر کبھی صحیح اسلامی فکر نہیں ہوسکتا۔