Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27اکتوبر1997
ایک اسلامی دعا یہ ہے: اللھم انت السلام۔ ومنک السلام۔ والیک برجع السلام فیہا ربنا بالسلام۔ وادخلنا ذالک داررالسلام۔ تبارکت یا ذالجلال والاکرام۔
یہ دعا اسلامی مزاج کو بتاتی ہے۔ اسلام کامل طور پر ایک امن پسند مذہب ہے۔ جس آدمی کے اندر اسلام کی معرفت پیدا ہوجائے وہ ہر اعتبار سے امن کا طالب بن جاتا ہے، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ وہ موت سے پہلے کی دنیا میں بھی امن و عافیت کا ماحول دیکھنا چاہتا ہے اور موت کے بعد بھی امن و عافیت کی زندگی کے لیے دعا کرنے لگتا ہے۔ اس دعا کے کچھ الفا ظ مسلم اور ابن داؤد وغیرہ میں آئے ہیں مگر مذکورہ پوری صورت میں وہ معترکتب حدیث میں موجود نہیں ہیں۔ محدث محمد ناصر الدین الالبانی نے اس اضافہ کے بارے میں لکھا ہے کہ: لااصل لہ (مشکوٰۃ المصابیح1/ 303)مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ صرف ایک فنی اعتراض ہے ورنہ اس دعا کے خالص اسلامی دعا ہونے میں کوئی شک نہیں۔