Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
ہرآدمی شعوری یا غیر شعوری طور پر لوگوں کو تین درجے میں بانٹے ہوئے ہوتا ہے۔
اپنے سے نیچا، اپنے سے اونچا اور اپنے برابر۔ لوگوں کو بات کرتے ہوئے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ آدمی عام حالات میں اپنے نتیجے داروںسے بھی معتدل انداز میں بات کرتا ہے اور اس سے بھی جس کو اپنے سے بڑا سمجھ رہا ہو۔ جب وہ ایسے شخص سے بات کرتا ہے جس کو وہ اپنا برابر سمجھتا ہے تو ذراسا خلاف مزاج بات پیش کرتے ہیں وہ فوراً اعتدال سے ہٹ جاتا ہے۔ مگر انسان کا اصلی امتحان یہیں ہورہا ہے جو آدمی کم تر ہے وہ خود ہی کوئی خلاف مزاج بات نہیں کرے گا اور جو برترہے اس سے آدمی خود ہی دبارہے گا۔ ایسی حالت میں کسی آدمی کے لیے انسان کا اصل پرچہ اس کے برابر والے لوگ ہیں۔