Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30نومبر1997
سر ظفراللہ خاں ایک قادیانی تھے، انہوں نے قادیانیت کی حمایت میں ایک انگریزی کتاب لکھی ہے وہ مرزاغلام احمد کو دور حاضر کا نبی مانتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ موجودہ زمانہ ایک بدل ہوا زمانہ ہے اور اس بدلے ہوئے زمانہ میں خدا کی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے دوبارہ ایک نبی کی ضرورت ہے۔ مرزا غلام احمد اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اٹھائے گئے۔
یہ استدلال بعض ایک مغالطہ ہے نئے نبی کا تعلق زمانے کی تبدیلی سے نہیں ہے بلکہ اس بات سے ہے کہ خدائی متن محترف یا غیر موجودہوگیا ہو۔ زمانہ ہمیشہ بدلتا رہتا ہے۔ اور زمانے کی تبدیلی کے اعتبار سے ضرورت ہوتی ہے کہ دین حق کی دوبارہ تشریح کی جائے مگر تشریح نو کا یہ کام علماء اور مجتہدین انجام دیتے ہیں اس کے لیے نبی کی بعثت کی ضرورت نہیں۔
جیسا کہ معلوم ہے، قرآن کا مل طور پر اپنی اصلی حالت میں آج بھی موجود ہے اس کے متن میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور جب خدا کا کلام قرآن کی صورت میں محفوظ ہے تو نے نبی کی آمد کا بھی کوئی سوال نہیں۔