Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15جون1997
عبدالحمید فلاحی ندوی ایک ہونہار نوجوان ہیں۔ ان کو نصیحت کرتے ہوئے میں نے بتایا کہ میں نے نوجوانی کی عمر میں سجاد حیدر تلید روم کا مضمون ’’مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ‘‘ پڑھا تھا۔ اس پر میں نے یہ اضافہ کیا کہ ’’مجھے میرے رشتہ داروں سے بچاؤ‘‘۔ اس طرح میں سجاد حیدر یلدرم کے مشورہ پر اضافہ کے ساتھ ساری زندگی عمل کرتارہا ہوں۔ میں نے کہا کہ انسان کے لیے سب سے زیادہ اہم چیز اپنے وقت کا صحیح استعمال ہے۔ دوست اور رشتہ دار آدمی کے وقت کا بڑاحصہ کھا جاتے ہیں اس لیے بامقصد آدمی کو چاہیے کہ وہ اس اعتبار سے اپنے آپ کو ضائع ہونے سے بچائے۔