Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6مارچ1997
ایک ہندو کلاکارنے کہا کہ میرے استاد نے مجھے ایک نصیحت کی تھی جو زندگی میں میرے بہت کام آئی۔ تم پانی کے سمان بن جاؤ۔ پانی جس برتن میں رکھا جاتا ہے وہ اس کے مطابق ڈھل جاتا ہے۔ اسی طرح تم اپنے آپ کو جن حالات میں پاؤ اس کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لو۔