Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24ستمبر1997
ریڈیو پر ایک ہندو پروفیسر کا انٹرویو آرہا تھا۔ اس نے بتایا کہ ہم نے ایک ادارہ قائم کیا ہے جس کا خاص مقصد ہے مایوسی کا مقابلہ کرنا (Coping with Disappointment)اس نے بتایا کہ مثلاً ایک طالب علم امتحان دیتا ہے جس میں وہ فیل ہوجاتا ہے یا اس کے نمبر کم آتے ہیں۔ اس کے بعد طالب علم اور اس کے سرپ۰رست دونوں اس کے مستقبل کی طرف سے مایوس ہوجاتے ہیں۔ ایسے موقع پر ہم ان کے اندر نیا حوصلہ پیدا کرتے ہیں۔ ان کو یہ بتاتے ہیں کہ ایک بار ایسا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آپ مزید محنت کرکے دوبارہ زیادہ شاندار کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
عام آدمی چیزوں کو ان کے فیس ویلو پر لیتا ہے۔ مذکورہ قسم کی مایوسی بھی اس کا ایک نتیجہ ہے۔ یہ خواص (Intellectuals)کا کام ہے کہ وہ عوام کو بروقت صحیح رہنمائی دیں۔ وہ ان کو ذہنی موت سے نکال کر ذہنی زندگی سے آشنا کریں۔