Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24اپریل1997
ابن سینا کا قول ہے کہ اگر تم چاہتے ہو کہ تجلیات ربانی میں سے نہیں کوئی حصہ ملے تو تم اپنی تنہائیوں میں محاصرہ کرو(فجا ھدفی خلواتک فلعل شعشعۃ قلمع لک)
یہاں مجاہدہ سے مراد معروف قسم کی صوفیانہ ریاضت اور مجاہدہ نہیں بلکہ توجہ الا الحق ہے۔ بندہ جب اپنی تنہائیوں میں اللہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے تووہ دل کی تمام گہرائیوں کے ساتھ دکر وفکر اور دعا ومناجات میں غرق ہوتا ہے تو اس وقت اس پر غیر معمولی ربانی کیفیات طاری ہوتی ہیں۔ وہ خدا کے نور میں رہا اٹھتا ہے۔ ان خصوصی تحمات میں وہ ایسے لطیف کیفیات کا دکر کرتا ہے جو عام حالات میں کسی کو پیش نہیں آتے۔