Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8فروری1997
دیش بندھو اپنی آخر عمر میں بیمار ہوئے۔ وہ کلکتہ میں تھے۔ گاندھی (موہن داش کرم چند گاندھی) ان کو دیکھنے کے لیے کلکتہ گئے۔ جب وہ دیش بندھو سے ملے تو انہوں نے پراطمینان لہجہ میں کہا موہن ، سوراج آرہا ہے:Mohan, Swaraj is coming
1947سے پہلے کے تمام ہندوستانی لیڈر اس سہانے سپنے میں جی رہے تھے۔ مگر جب سوراج آیا تو معلوم ہوا کہ جو چیز آرہی تھی وہ کرپشن اور انارکی اور مہنگائی اور لاقانونیت تھی نہ کہ حقیقی معنوں میں سوراج۔
ہمارے اس زمانہ کے لیڈر یہ سمجھتے تھے کہ انگریزوں کو ہٹانا بہتر ہندوستان کو لانا ہے۔ حالانکہ بہتر ہندوستانی خود ہندوستان کی تعمیر سے بن سکتا تھا نہ کہ انگریزوں کے سیاسی اخراج سے۔