Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24جنوری1997
آج اس سال کے روزہ کی چودہ تاریخ ہے۔ اس پر سوچتے ہوئے مجھے خیال آیا کہ روزہ کا مقصد شاید انسان کو یہ سبق دیتاہے کہ اس دنیا میں تم عجر اور محدودیت کے ساتھ پیدا کئے گئے ہو۔ یہاں تمہارے پاس کھانا ہو تب بھی تم کھا نہیں سکتے۔ یہاں تم لذتوں کے درمیان ہو تب بھی تم ان سے انجوائے نہیں کرسکتے۔ یہاں بظاہر تمہارے پاس خوشنودی کا باغ ہو تب بھی خوشی اور سکون کی زندگی گزارنا تمہارے لیے ممکن نہیں روزہ شاید اس لیے ہے کہ آدمی دنیا کی بے وقعتی کو جانے اور ہمہ تن آخرت کی طرف متوجہ ہوجائے۔