Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24جون1997
عبدالرحیم صاحب (دمشق) سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ سائنٹفک مطالعہ کا خلاصہ اس عربی مقولہ میں ہے کہ: تعرف الاشیائ مافیہا دھا (چیزیں اپنی ضد سے پہچانی جاتی ہیں) پھر میں نے کہا کہ آپ دیکھے قرآن میں الصلح خیر (النساء128) ہے۔ مگر الحرب خیر موجود نہیں۔ صلح کیا ہے۔ صلح ملے ہوئے پر راضی ہوجانے کا نام ہے اور اس کے مقابلہ میں جنگ اس چیز کےی طرف دوڑنے کا نام ہے۔ جو فریق ثانی کے قبضہ میں ہے: الصلح ھوالرضابما فی پدشا والحرب ھی البعی الی مافی بد غیرلہ۔