Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
ًBut not such of them us arive they sincere bondmen
مذکورہ آیت میں مُخلَصْ (لام پر زبر) ہے جس کے معنی منتخب (ـChosen)کے ہوتے ہیں۔ مگر عربی زبان کی گہری واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے اس کو مخلِص (لام پر زیر) سمجھ لیا۔ اور اس کا ترجمہ اس انگریزی لفظ سے کردیا جو اردو کے لفظ مخلص کے ہم معنی ہے۔ اس طرح کی غلطیاں انگریزی ترجموں میں بہت زیادہ پائی جاتی ہیں۔ اصل ضرورت یہ ہے کہ انفرادی ترجمہ کے بجائے ٹیم کے ذریعہ قرآن کا ترجمہ کرایا جائے۔ اس میں ایک طرف ایسے افراد ہوں جو اچھی عربی کےساتھ بقدرضرورت انگریزی جانتے ہوں اور دوسری طرف ایسے افراد ہوں جو اچھی انگریزی کے ساتھ بقدر ضرورت عربی سے واقف ہوں۔