Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8ستمبر1997
آج ناگپور سے جسٹس ایم ایم قاضی کا ٹیلیفون آیا۔ وہ بہت خوش تھے۔ دو سال پہلے وہ ہائی کورٹ کے جج کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے۔ اس کے بعد ان کے لیے کوئی مشغلہ نہیں تھا۔ میں نے ان کو رائے دی کہ قرآن کا ہفتہ وار درس شروع کردیں۔ یہ درس کامیابی کے ساتھ جای ہے اور ناگپور کے تعلیم یافتہ افراد کا ایک حلقہ اس کے گرد اکٹھا ہوگیا ہے۔
ہندوؤں میں اس معاملہ میں بہت سی روایات قائم ہوگئی ہیں۔ اکثر ریٹائرڈ آدمی سوشل ورکربن جاتا ہے یا کسی سنستھا سے جڑجاتا ہے جوان کے یہاں ہزاروں کی تعداد میں قائم ہیں۔ مگر مسلہمانوں کے یہاں اس قسم کی روایات نہیں۔ ریٹائرڈ لوگ قوم کا ایک قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں مگر یہ اس قوم کی تعمیر میں کوئی مفید حصہ بن گئے۔