Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6جولائی1997
قرآن میں حضرت ابراہیم کی زبان سے کہلایا گیا ہے کہ واذامرضت فھو یشفین (جب میں بیمارہوتا ہوں تو خدا مجھے شفاعطافرماتاہے) یہ شاید اس عظیم فطری نظام کی طرف اشارہ ہے کہ آدمی بیماری یا حادثہ کا شکار ہوکر سخت جسمانی نقصان میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ جو جسم کا داخلی نظام حرکت میں آتا ہے اور انسان دوبارہ پہلے کی طرح صحت اور طاقت حاصل کرلیتا ہے۔ ایسا شاید اس لیے ہوتا ہے کہ کوئی انسان یہ کہہ سکے کہ خدامیراجسم شدید نقصان سے دوچار تھا، تونے اس کو دوبارہ صحت مند بنادیا۔ اسی طرح میرا ایمان والسام بھی نقصان کا شکار ہوگیا ہے تو میرے نقصان رسیدہ اسلام کو دوبارہ صحت مند اسلام بنادے۔