Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4مئی1997
حضرت عمر نے ایک بار اپنی مجلس میں یہ سوال کیا کہ سب سے اچھی چیز کیا ہے۔ کسی نے کہا کہ کھجور، کسی نے کہا کہ کعبہ، کسی نے کہا کہ زمزم، حضرت عمر نے کہا کہ نہیں سب سے اچھی چیز ایک اعلیٰ انسان ہے۔ پھر انہوں نے ابوعبیدہ بن الجراح کا نام میا۔ میں نے بہت غورکیا کہ ابوعبیدہ میں وہ کیا خاص صفت تھی جس کی وجہ سے حضرت عمر ان کو بہت پسند کرتے تھے۔ ان کے حالات کے مطالعہ سے میں نے جانا کہ وہ صفت تھی۔ کمال ذہانت کے ساتھ کمال اطاعت۔