Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17فروری1997
1947سے پہلے جب مہاتما گاندھی آزادی کی تحریک چلا رہے تھے تو کچھ باشعور افراد نے ان سے کہا کہ آپ کو پہلے ہندوستانی عوام کو تعلیم یافتہ بنانا چاہیے۔ موجودہ عوام اَن پڑھ ہونے کی وجہ سے آزادی کے صحیح استعمال کے قابل ہی نہیں۔ مہاتماگاندھی نے جو اب دیا کہ ہندوستان کی جنتا اَن پڑھ ہے مگر وہ اگیانی نہیں ہے۔
گاندھی کا یہ جواب صحیح نہیں تھا کہنے والے نے جو بات کہی تھی وہ مستقبل کے اعتبار سے تھی لیکن گاندھی نے اس کو حال کے اوپر جانچ کر رد کردیا۔ حال(Present)کے اوپر مستقبل (Future)کو قیاس کرنا ایک غیر مدبرانہ روش ہے۔ بدقسمتی سے برصغیر ہند کے تمام ہندو اور مسلمان لیڈر اس غیر مدبرانہ روش میں مبتلا رہے ہیں۔