Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27نومبر1997
27نومبر کو میں ناندیڑ(مہاراشٹر) میں تھا یہاں سکھوں کا ایک بہت بڑا گرو دواراہے جس کے تحت بہت سے ادارے چل رہے ہیں ایک مسلم نواب نے یہاں ایک سکھ گرو کو قتل کروادیاتھا مسلم نواب یہ سمجھ رہا تھا کہ سکھ گرو کو قتل کرکے وہ اس کا خاتمہ کررہا ہے مگر اس مقتول گرو کے نام پر یہاں اتنا بڑا ادارہ قائم ہوگیا جیسا ادارہ آس پاس کے پورے علاقے میں مسلمانوں کا موجود نہیں۔
حریف کو قتل کرنا حریف کے مسئلہ کا حل نہیں یہ پوری تاریخ کا تجربہ ہے مگر عجیب بات ہے کہ آج بھی لوگ اسی ناکام تجربہ کو دوہرانے میں مصروف ہیں۔