Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم فروری1997
آج22واں روزہ تھا۔ روزہ میں ایسا ہوتا ہے کہ آدمی پہلے کھانے اور پینے سے رکتا ہے اور پھر ایک وقفہ کے بعد کھانا اور پانی پیتا ہے۔ میں نے سوچا کہ یہی صوم اسپرٹ ہے۔ یعنی ہر معاملہ میں پہلے اپنے آپ کو روکنا اور پھر عمل کرنا۔ اس کو دوسرے لفظوں میں منصوبہ بند عمل کہہ سکتے ہیں۔ صوم اسپرٹ یہ ہے کہ آدمی بولنے سے پہلے سوچ۔ وہ عمل کرنے سے پہلے صورت حال کا اندازہ کرے۔ وہ اقدام کرنے سے پہلے معاملہ کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لے۔
یہ صوم اسپرٹ ہر دعاعیہ سے جڑی ہوئی ہے۔آدمی کو پہلے ’’روزہ‘‘ رکھتاہے اور پھر وقت پر ’’افطار‘‘ کرنا ہے۔ یہی حکمت حیات ہے اور اس میں دنیا اور آخرت کی تمام کامیابیوں کا راز چھپا ہواہے۔