Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27جنوری1997
انگریزی روزنامہ پانیئر (نئی دہلی) میں ایک ڈسکشن چھپا ہے جو دو صفحہ تک پھیلا ہوا ہے۔ اس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہندوؤں نے حصہ لیا۔ میں کل اس میں شریک تھا۔ اس کا موضوع بحث یہ تھا:
Could Gandhi have succeded in today's India?
اس موقع پر اپنی مفصل تقریر میں جوبات میں نے کہی تھی اس کو اخبار نے اپنی مطبوعہ رپورٹ کا عنوان بنایا ہے وہ یہ ہے:
He presided over a non violent conp, he did not reacher in a revolution.
میں نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ مہاتما گاندھی نے آزادی کی تحریک یہ کہہ کر چلائی تھی کہ اس کے بعد ہندوستان میں ایک نیا اور بہترسماج بنے گا مگر عملاً حالات پہلے سے بھی زیادہ خراب ہوگئے۔ ایسی حالت میں سارے معاملہ کیReassessmentکی ضرورت ہے تاکہ ہم اس غلطی کا دوبارہ ارادہ نہ کریں۔ ایک صاحب نے میرے جواب میں کہا کہ آپ گاندھی پر تنقید کرتے ہیں جن کی حیثیت ملک کے راشٹرپتا کی ہے۔ میں نے کہا: