Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7جولائی1997
الجمعیۃ ویکلی سے تعلق کے زمانہ میں حافظ محمد عتیق دہلوی کے ساتھ میں رائے پور گیا تھا۔ یہاں شاہ عبدالقادر رائے پوری کی خانقاہ میں دودن قیام رہا۔ خانقاہ سے وابستہ لوگوں نے عجیب عجیب کہانیاں سنائیں۔ مثلاً ایک صاحب نے کہا کہ فلاں مشہور بزرگ خانقاہ میں آئے تو انہوں نے کہا کہ یہاں کے پتہ پتہ میں مجھ کو انوار دکھائی دیتے ہیں۔ آج یہ قصہ یاد آیا تو میں نے سوچا کہ ان بزرگوں کو صرف خانقاہ کے درختوں کے پتوں میں انوار دکھائی دیتے ہیں۔ اس سے زیادہ صاحب معرفت تو وہ شاعر تھا جس کو ساری دنیا کے درختوں کے پتوں میں خدا کے انوار دکھائی دئے اور اس نے کہا: