Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2دسمبر1997
سرسید کے بعد جب ہندوستانی مسلمانوں میں جدید تعلیم کا رجحان پیدا ہوا چنانچہ ہزاروں کی تعداد میں مسلم اسکول، مسلم کالج اور مسلم یونیورسٹی جیسے ادارے قائم کئے گئے تجربہ بتاتا ہے کہ ان اداروں کا تعلیمی معیار دوسرے ملکی اداروں کے مقابلے میں بہت زیادہ پست ہے۔ اس کا سبب کیا ہے، اس کا سبب یہ ہے کہ ان مسلم اداروں میں مسابقت کا ماحول ختم ہوگیا۔ مسلم طلبہ کو رعایتیں دی جانے لگیں اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے اندر محنت کا محرک باقی نہ رہا اور جہاں محنت کا متحرک نہ رہے وہاں معیار کا پسن ہونا یقینی ہے۔
اس معاملہ میں مسلمانوں کے لیے صحیح راستہ صرف دو تھا یا تو وہ مسلم اسکول، مسلم کالج، مسلم یونیورسٹی قائم ہی نہ کرتے بلکہ اپنے نوجوانوں کو عام تعلیمی ااداروں میں بھیجتے جہاں سابقت کا ماحول انہیں محنت پر آمادہ کرتا اور اگر ان کے نزدیک مسلم تعلیمی ادارے قائم کرنے ضروری تھا تو اس میں سختی سے یہ اصول رائج کیا جاتا کہ داخلہ میں یاامتحانات میں محض مسلمان ہونے کی بناء پر کسی کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائیگی حتی کہ اگر ٹیسٹ میں غیر مسلم زیادہ نمبر لاتا ہے تو اس کو لے لیا جائے گا اور مسلمان کو چھوڑدیا جائیگا اگر ایسا کیا جاتا تو سدسالہ تعلیمی جدوجہد کے بعد آج مسلمانوں کاحال بالکل مختلف ہوتا۔