Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3ستمبر1997
قرآن میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ: ولقد یسرنا القرآن للذکرفھل من مدکر۔ اس آیت میں لوگ اکثر یہ معنی لے لیتے ہیں کہ قرآن کو یادکرنا یا حافظ بننا آسان ہے۔ مگر یہ قرآنی آیت کی تصخیر ہے۔ اصل یہ ہے کہ عبارت دوسقسم کی ہوتی ہے۔ ایک وہ جس میں اعلانی ہو اور دوسری وہ جس میں وضوح ہو۔ قرآن اغلانی سے پاک ہے اس میں آخری حد تک وضوح پایا جاتا ہے۔ یہی مطلب ہے مدکورہ آیت کا۔ یعنی قرآن کا سمجھنا آسان ہے نہ کہ یہ کہ قرآن کو یاد کرنا آسان ہے۔