Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
کیا پچھلے شاعروں نے کچھ چھوڑدیا ہے (جس کو ہم پورا کریں)
یہ بات جو عنترہ نے شعروشاعری کی بابت کہی تھی، یہی صورت ہر چیز کے بارے میں پیش آتی ہے۔ علم و فکر کے ہر شعبہ میں یہی ہوا ہے کہ مدت گزرنے کے بعد لوگوں نے سمجھ لیا کہ ماضی میں جو اعیان واکابر گزررہے تھے، انہوں نے اگلی پچھلی ساری باتیں کہہ دی ہیں۔ اب ہم اس میں کوئی زمانہ نہیں کرسکے۔ ہمارا کام صرف یہ ہے کہ انہیں کے ملفوظات و مخطوطات کو دہرائیں یا اس کی شرح و تفصیل کرتے رہیں۔
یہ تصور کسی قوم کے لیے اس سے زیادہ ہلاکت خیز ہے جتنا ہلاکو یا چنگیز خاں کی تلوار۔