Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10نومبر1997
مسٹر بلراج ساہنی کی ایک کتاب چھپی ہے جس کانام ہے ہندو مائنڈ (Hindu Mind)اس میں انہوں نے دکھایا ہے کہ ہندواسلام کا دشمن نہیں ہے۔ ان کو جو کچھ شکایات ہیں وہ مسلمانوں سے ہیں۔ اور شکایتیں بھی زیادہ ت سیاسی نوعیت کی ہیں۔ ہندو مائنڈ کو سمجھنے کے لیے اس فرق کو ملحوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔