Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11جنوری1997
آج رمضان1417ھ کی پہلی تاریخ ہے۔ میری زندگی میں مئی جون کے روزے بھی آئے ہیں۔ اس سال روزہ جنوری میں آیا ہے جو بہت آسان ہے۔ میں نے سوچا کہ کبھی گرم موسم اور کبھی سخت موسم، کبھی کھانے کی اجازت اور کبھی بھوکا رہنے کا حکم۔ اس طرح کے مختلف فرق شاید اس لیے رکھے گئے ہیں تاکہ انسان یہ سوچ کر خدا سارے سال کو گرم رکھ سکتا تھا مگر اس نے اپنی رحمت سے سردی کے دن بھی انسان کو دے دئے۔ وہ مستقل طور پر بھی ہم کو کھانے پینے سے محروم رکھ سکتا تھا مگر اس نے محدود دنوں کے علاوہ کھانے پینے کی عام اجازت دے دی۔
خدا کو یہ مطلوب ہے کہ انسان اس کا شکرگزار بندہ بنے۔ دنیا کا پورا نظام اسی کے مطابق بنایا گیا ہے۔ دنیا کا پورا ماحول گویا شکرگزاری کی تربیت ہے۔ انسان اگر ہوش مندی کے ساتھ رہے تو اس کے سینہ میں شکر کے چشمے جاری ہوجائیں گے۔ وہ اعتراف خداوندی کے احساس سے ہمہ تن سرشار ہوجائے گا۔