Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13نومبر1997
مولانا محمد خالد عطاء ندوی سے میں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمانہ میں سنتوش نے بہت بڑے بڑے کام کیے ہیں مثلاً وہ بنیادی عربی کتابیں جن کو آج کل التراث العربی کہا جاتا ہے۔ وہ مخطوطات کی صورت میں مختلف کتب خانوں میں پری ہوتی تھیں۔ سنتوش نے ان کو نہایت محنت کے ساتھ ایڈٹ کیا اور انہیں اجتماع کے ساتھ چھپوایا اس طرح انہوں نے اسلامی کتب خانہ کو مخطوطات کے دور سے نکال کر مطبوعات کے دور میں پہنچادیا۔
مولانا خالدندوی نے اس بات کو سن کر مشہور حدیث پڑھی: ان اللہ لیوبہ ھذا الدین بالرصل الفاجر (فتح الباری208/6)
میں نے کہا کہ آپ ان سنتوش کو فاجر کیوں قراردے رہے ہیں ان کو اسکالر یا انسان کہیے پھر میں نے کہا کہ حدیث کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مومن اور مخلص کے سوا جو شخص دین کی مدد کریگا وہ فاجر ہوگا اس کا مطلب یہ ہے کہ مخلص اور منتین کے علاوہ بھی اس دین کے لیے مددگار ثابت ہونگے، یہاں تک کہ فاجر بھی۔