Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11دسمبر1997
خدانے اپنی قدرت سے بے شمار چیزیں پیداکیں۔ ان میں شاید سب سے زیادہ عجیب چیز لذت (Pleasure)ہے۔ جنت اسی لذت کے گھر (House of pleasure)کا نام ہے۔ اب خدا کو ایسی مخلوق درکار تھی جس اس لذت گاہ میں بسائی جاسکے۔ خدانے یہ نہیں چاہا کہ فرشتہ جیسی کسی مخلوق کو اس میں آباد کرے۔ بلکہ خدا کی مرضی یہ ہوئی کہ یہ نعمت ایک اور مخلوق کو دی جائے۔ یہ وہ مخلق ہو جو ایک سخت آزمائش کے مرحلے سے گزرے۔ جو افراد اس آزمائش میں حقیقی طور پر پورے اتریں ان کو جنت میں داخلہ کا پروانہ دیا جائے۔ موجودہ دنیا اس خدائی منصوبہ کی آزمائش گاہ ہے۔