Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18مئی1997
ریڈیو مکہ کھولا تو قرآن کی تلاوت کی آواز آنے لگی۔ اس کی سماعت عجیب پر تاثیر تھی۔ میرے دل نے کہا کہ دنیا میں ہم خدا کے الفاظ کو سنتے ہیں، آخرت میں ہمارے لیے ممکن ہوگا کہ ہم خدا کی آواز کو سن سکیں۔ دنیا کا ریڈیوخداکے کلام کو انسانی قاری کی آواز میں سنارہا ہے۔ آخرت میں ایسا ریڈیوہوگا جس کے ذریعہ خدا کے کلام کو خود خدا کی آواز میں سنا جاسکے۔ یہ تجربہ کسی قدر پرکیف ہوگا اس کا تصور موجود دنیا میں نہیں کیا جاسکتا۔