Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23جولائی1997
میرے استاد مولانا اختر احسن اصلاحی (وفات1985)کا کہنا تھا کہ پنچ وقتہ نماز جنت میں بھی ہوتی۔ مگر یہ بات مجھے صرف جزئی طور پر صحیح نظر آتی ہے۔ نماز کا ایک فارم ہے اور ایک اس کی اسپرٹ ہے۔ فارم کو ہم قیام اور رکوع و سجود کہتے ہیں اور ذکر اس کی اسپرٹ ہے۔ میرا احساس یہ ہے کہ جنت میں نماز بطور فارم تو موجود نہ ہوگی البتہ خدا کا ذکر مزید اضافہ کے ساتھ وہاں موجود رہے گا۔