Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15جولائی1997
حقیقی رہنماوہ ہے جو یہ جانے کہ اس کا حال کا اقدام مستقبل میں کیا نتیجہ پیدا کرے گا۔ بدقسمتی سے برصغیر ہند کے تمام ہندو اور مسلمان اپنے اس معیار پر ناکا م ہوگئے۔ گاندھی نے 1947سے پہلے سوال نافرمانی (Civil Diabedience)کی تحریک چلائی مگر وہ اس کا اندازہ نہ کرسکے کہ آزادی کے بعد وہ لاقانونیت کی صورت اختیار کرے گی۔ اقوام متحدہ نے قدیم سیاسی عظمت پر مسلمانوں کو اٹھانا چاہا۔ یہ گویا ان میں سلف پوری کا مزاج پیدا کرنا تھا حالانکہ ابوالکلام آزاد جو ہندوستان بنانا چاہتے تھے وہ ایک جمہوری ہندوستان تھا جس میں مسلمانوں کو کامن بگوری کے اصول کے تحت رہنماتھے۔ جواہرلال نہرو نے آزاد ہندوستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے ملک میں اسٹیٹ اکانومی کے اصول کو اختیار کیا اور یہ سمجھنے سے قاصر رہے کہ اس قسم کا نظام عملاً دفتری اور سیاسی کرپشن کی صورت اختیار کرے گا، وغیرہ۔