Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26مارچ1997
1962میں اسرائیل نے جب مصر کے ہوائی اڈھ پر اچانک حملہ کرکے ان کو برباد کردیا تھا تو ان کے ہوائی جہاز قبرص سے اڑے تھے۔ انہوں نے سمندر میں اتنے نیچے سے پرواز کی کہ مصری فائٹر انہیں گرفت نہ کرسکا۔ وہ جب مصر میں داخل ہوئے تو وہ اتنی بڑی تعداد میں تھے کہ ان کے اڑنے سے ایک قسم کی ہوائی چھتری بن گئی تھی۔ چنانچہ مصری اخباروں نے اس کو مظلۃ جویۃ (ہوائی چھتری) سے تعبیر کیا۔
اسرائیل کے اس عمل کو مسلم پریس میں ایک نقطہ سازش (مؤامرۃ) سے تعبیر کیا تھا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک منصوبہ بند کارروائی تھی نہ کہ محض ایک سازش۔ تدبیر کو سازش قرار دینے کا یہ مزاج موجودہ دنیا کے تمام مسلم دانشوروں میں پھیلا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دشمن کی تدبیر وں کو توڑ نہیں کرپانے اور نہ خود کوئی منصوبہ بند عمل کر پاتے۔