Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12مارچ1997
ابن الجوزی کا قول ہے کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ اسے دنیا سے محبت نہیں وہ جھوٹا ہے۔ الدیہ کہ اس کا سچا ہوناثابت ہوجائے۔ جب یہ ثابت ہوجائے کہ وہ سچ بول رہا ہے تو پھر وہ پاگل ہے۔ (من قال انی لا احب الدنیا مخصوکاذب حی یثبت صدقہ فاذا ثبت صدقہ مخصو مجنون)
قرآن سے یہ ثابت ہے کہ دنیا کی محبت فطری طور پر انسان کے اندر رکھی گئی ہے۔ اگر یہ محبت نہ ہو تو انسان کی آزمائش کیسے کی جائیگی۔ امتحان کی مصلحت کا تقاضا ہے کہ ہر انسان کے اندر دینوی چیزوں کی محبت موجود ہو۔ تاکہ یہ دیکھا جائے کہ محبت کے باوجود (علی حبہ) اس کو چھوڑتا ہے یا نہیں۔ ایسی حالت میں یہ کہنا فطرت کے نقشے کے خلاف ہے کہ میرے اندر محبت نہیں اور اگر بالفرض کوئی شخص محبت دنیا سے خالی ہو تو یقیناً وہ کسی پیدائشی نقص میں مبتلا ہوگا۔