Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26اگست1997
موجوودہ زمانہ کا ایک نیا دعوتی امکان یہ ہے کہ اسلام میں اقتصادی قدر پیدا ہوگئی ہے۔ چنانچہ غیر مسلموں کے تجارتی ادارے بہت بڑے پیمانہ پر اسلامی کتابوں کو چھاپ کر ساری دنیا میں پھیلارہے ہیں وغیرہ۔
تاہم جدید ناپر کو استعمال کرنے کی ایک شرط ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ایسے اعلیٰ افراد موجود ہوں جو وقت کی زبان اور وقت کے اسلوب میں اسلام پر کتابیں لکھ سکیں۔ جن میں یہ صلاحیت ہو کہ مناظرانہ انداز سے بت کر سائنٹفک انداز میں اسلام کی تعلیمات کو پیش کریں۔ جو جین اس اسلوب میں اسلام کی نمائندگی کریں جس کو مخاطب اہمیت بنادے اور جس میں وہ بڑھی پسند کرتا ہے۔
ان سے امکانات کو استعمال کرنے کے لیے ایک اور ضروری شرط صبر ہے۔ اسلام کے داعی کو وقت کے میڈیا کے خلاف شکار بنی نفسیات سے اوپر اٹھنا ہوگا۔ اس کو یہ کرنا ہوگا کہ وہ اشتعال انگیزی کے باوجود مشتعل نہ ہو۔ اسباب نفرت کے باوجود وہ اپنے دل کو نفرت سے مکمل طور پر پاک رکھے۔ وہ یکطرفہ طور پر قلب سلیم بن جائے۔ اس شرط کو پورا کئے بغیر ہر ہر جدیدی امکانات کو استعمال کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا ممکن نہیں۔